• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پیپلز بس سروس کے 3 نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان


محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی کی عوام کو سہولت دینے کے لیے پیپلز بس سروس کے مزید تین نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوجائے گا۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ 22 جولائی سے روٹ نمبر 13 شروع ہوگا جو ہاکس بے سے ٹاور تک جائے گا۔ اس کے بعد 24 جولائی سے بحریہ ٹاؤن تا نمائش الیکٹرک بس کا نیا روٹ ای وی 4 شروع کیا جائے گا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق 25 جولائی سے یوسف گوٹھ سے ٹاور تک روٹ 8 شروع کیا جائے گا جبکہ 23 جولائی سے روٹ 12 کھوکھراپار کے بجائے براستہ قائد آباد، کورنگی، میمن گوٹھ تا ٹاور چلے گا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نئے روٹس کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بڑھانے کے لیے کوششوں کا حصہ ہیں، نئے روٹس کا مقصد شہریوں کو سستی، آسان اور آرام دہ سفری سہولیت دینا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے مزید بسیں لائیں گے اور نئے روٹس بھی شروع کریں گے۔ عوام کی بلا تفریق خدمت کرنا حکومت سندھ کا عزم ہے۔

قومی خبریں سے مزید