محکمۂ موسمیات نے کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پاپوش نگر میں 37.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
کیماڑی میں 25، ماڑی پور میں 23 اور کورنگی میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں 12، اورنگی ٹاؤن میں 4.5 اور ڈی ایچ اے فیز 2 میں 3.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔