کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، شہری گھر کی دہلیز پر بھی محفوظ نہیں رہے، لوٹ مار کی وارداتیں جاری ہیں۔
گلشن اقبال میں موٹر سائیکل سواروں نے شہری کو گھر کے دروازے پر لوٹ لیا اور اس سے موبائل فون اور رقم چھین لی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کی شکلیں واضح دکھائی دے رہی ہیں۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔