کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی اور معروف قوال امجد صابری کے اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی ۔عبد الستارایدھی کی رہائشگاہ کھارادر اور امجد صابری کی رہائشگاہ لیاقت آباد گئے،سراج الحق نے لیاقت آباد اور کھارادر کے علاقے کے مکینوں اور بازار میں دکانداروں اور عوام سے بھی ملاقاتیں کیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، نائب امیر محمد حسین محنتی ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن ، سیکرٹری عبد الوہاب ، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، امیر ضلع جنوبی عبد الواحد شیخ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،قیم ضلع وسطی محمد یوسف ،سابق نائب ٹاؤ ن ناظم لیاقت آباد شہاب احمد ،سابق یوسی ناظم بشارت ،جاوید احمد خان، سجاد دارااور دیگر بھی موجود تھے، ملاقاتوں میں عبد الستار کے صاحبزادے فیصل ایدھی اور ان کے پوتے عبد الستار ایدھی ، امجد صابری کے بھائی عظمت صابری، ثروت صابری اوردیگر بھی موجود تھے ۔