• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال میں ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں46.77 فیصد کا اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک سال میں ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں 46 اعشاریہ 77 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

اس حوالے سے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال 24-2023ء میں غذائی اجناس کی برآمدات 7 ارب 37 کروڑ ڈالر رہیں، جون میں غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ 41 اعشاریہ 51 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک سال میں غذائی اجناس کی برآمدات میں چاول سر فہرست رہے، چاول کی برآمدات میں 82 اعشاریہ 94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک سال کے دوران 9 لاکھ 35 ہزار ٹن پھل برآمدات کیے گئے جبکہ 33 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان نے ایک سال میں 2 لاکھ 48 ہزار ٹن خشک میوہ جات برآمد کیے۔

تجارتی خبریں سے مزید