• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر کھل گیا، افغان حکام کا پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈ پر داخلے کی اجازت سے انکار

کوئٹہ ( آن لائن ) چمن میں پاسپورٹ اور ویزا کی شرط ختم ہوتے ہی افغان بارڈر کھل گیا تاہم افغان بارڈر حکام نے پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈ پر افغانستان داخلے کی اجازت سے انکار کر دیا۔ لیویز کے مطابق افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کو اپنی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، پاکستانی اور افغان حکام کے مابین رابطے جاری ہیں۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ جب تک مرکزی حکومت اپنی پوزیشن واضع نہیں کرتی بولدک کا سفر موقوف رہے گا۔ لیویز حکام کے مطابق پاکستانی تاجر اور افغان شہری بھی تذکرہ پر پاکستان داخل ہونے کے لیے افغان بارڈر پہنچے تھے۔گزشتہ روز چمن شہر میں گزشتہ 10ماہ سے جاری دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا تھا جس کے بعد چمن کے لوگوں کو سفر کے لیے شناختی کارڈ اور افغان تذکرہ استعمال کرنے کی اجازت ملی۔رہنماء پرلت کمیٹی کے مطابق پرلت دھرنا کمیٹی کے گرفتار رہنماوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید