• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاری سہولت کونسل کو مزید بااختیار بنانے اور نئے ڈویژن کے قیام کی منظوری

اسلام آباد (رانا غلام قادر) ملک میں مقامی اور غیر ملکی سر مایہ کاری لانے کیلئے خصوصی سر مایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کو مزید با اختیار بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کونسل کو مزید فعال بنا نے اور فیصلوں میں تیزی لانے کیلئے اس کا درجہ بڑھا کرسہولت سر مایہ کاری کونسل ڈویژن قائم کردیا گیا ہے۔ ا س فیصلہ سے سر مایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ وزیر اعظم نے رولز آف بز نس 1973 کے رول تین (3) کے تحت نئے ڈویژن کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ یہ نیا ایس آئی ایف سی ڈویژن کابینہ سیکر ٹریٹ کے تحت کام کرے گا۔ اس سے قبل ایس آئی ایف سی پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ڈویژن کے تحت قائم تھی۔کابینہ ڈویژن نے نئے ڈویژن کے قیام کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید