• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ٹھٹہ اور بدین سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی، ٹھٹہ، بدین اور سجاول سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج شام یا رات میں پھر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی رات ہلکی بارش ہوئی۔ بدین، لاہور، اسلام آباد، مری، آزاد کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

ادھر ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودہ گرنے سے 2 سیاح جاں بحق ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید