بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین نے آئی ٹی طلبہ کے لئے 100 لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں سیدنا مفضل سیف الدین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، گورنر سندھ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سیدنا مفضل نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے فلاحی اقدامات قابل ستائش ہیں، خلق کی خدمت عین عبادت ہے، خلق کی خدمت کرتے رہیں۔
گورنرسندھ نے کہا کہ سیدنا مفضل سیف الدین نے پاکستان میں انٹرسٹ فری ٹرسٹ شروع کیا ہے، اس ٹرسٹ میں دنیا بھر سے لوگ پیسے جمع کرائیں گے۔