چکوال کے تھانا صدر کی حدود میں کھیت سے لاش ملی ہے، اس مسخ شدہ لاش کی شناخت بھی ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش مدرسے کے 16 سال کے طالب علم مذمل یعقوب کی ہے، مذمل یعقوب 8 فروری کی رات گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ تھا۔
بچے کی گمشدگی کا مقدمہ 10 فروری کو تھانا صدر میں درج کیا گیا، لاش کے بعض اعضامسخ شدہ ہیں،ڈی این اے کرایا جائے گا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بیٹے کی لاش کی شناخت کپڑوں سے کی۔