مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں مقامی زمیندار نے اپنے کھیتوں میں پانی پینے کے لیے داخل ہونے والے گدھے کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں۔
پولیس نے مقامی زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ جتوئی انضر سکھیرا کے مطابق ملزم نے ’کسی‘ کے وار کرکے گدھے کی ٹانگیں کاٹیں۔
پولیس نے گدھے کے مالک بشیر احمد کی مدعیت میں تھانہ جتوئی میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم زمیندار کو گرفتار کرلیا۔ زخمی ہونے والے گدھے کو محکمہ لائیو اسٹاک نے طبی امداد فراہم کردی ہے۔