بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 3 جون 1973 کو ممبئی میں ہوئی۔ جس کے بعد گزرے ماہ و سال کے دوران دونوں کی شادی کی تصاویر اکثر و بیشتر وائرل ہوئیں اور اس آئیکونک بالی ووڈ جوڑے نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
تاہم بہت سارے لوگوں کو شاید یہ معلوم نہیں کہ امیتابھ کے والد اور لیجنڈری ہندی زبان کے شاعر ہری ونش رائے بچن نے اپنے بیٹے کی شادی کے حوالے سے بعض حیرت انگیز باتیں اپنی خود نوشت (ان دی آفٹر نون آف ٹائم) میں شیئر کرچکے ہیں۔
ہری ونش رائے بچن کا کہنا تھا کہ دونوں نے محبت کی شادی کی اور شادی کی تقریب میں بہت تھوڑے سے لوگ شریک ہوئے۔ انکا کہنا تھا کہ جیا کے خاندان کے افراد شادی سے خوش نظر نہیں آتے تھے، جیا بچن کے والد نے شادی کے بعد مجھ سے کہا کہ میرا خاندان تباہ ہوگیا۔
انھوں نے مزید انکشاف کیا کہ شادی اس جوڑے کے ایک دوست کےگھر کی اوپری منزل پر ہوئی، باراتی صرف پانچ افراد پر مشتمل تھے جس میں، وہ خود اور کانگریس پارٹی کے رہنما سنجے گاندھی شامل تھے۔
ہری ونش رائے بچن نے کہا جیا کے والدین چاہتے تھے کہ شادی کی تقریب بنگالی انداز میں ہو جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں تھا۔