• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا بھارتی اداکار جس نے ولن کا کردار نبھانے کا معاوضہ 200 کروڑ لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی سنیما میں ہمیشہ ہیرو کو فلم کی کامیابی کا سہرا دیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بڑے مرد اداکاروں کو بھاری چیکس ملتے ہیں، لیکن ان میں ایک ایسا ولن بھی موجود ہے جس نے ایک فلم کیلئے 200 کروڑ لیے۔

آج کل ٹاپ اسٹارز ایک فلم کےلیے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کماتے ہیں جو کچھ سال پہلے فلموں کے مکمل بجٹ کے برابر ہوتا تھا۔ تاہم جیسے ہی ہیروز کا معاوضہ بڑھ رہا ہے، دیگر فنکاروں کے معاوضے بھی بڑھے ہیں لیکن اتنے زیادہ نہیں۔

البتہ فلمی ولن کے سیکشن میں کچھ اداکار اب ہیروز کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ بھارت کے سب سے مہنگے ولن نے ایک فلم کےلیے حیران کن 200 کروڑ روپے وصول کیے۔

بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ولن

کے جی ایف سیریز سے مشہور سپر اسٹار اداکار یش بھارتی سنیما کی تاریخ کے سب سے مہنگے ولن بن گئے ہیں۔ اداکار نتیش تیواری کی ایک فلم میں شریک پروڈیوسر اور فلم میں "راون" کے کردار میں نظر آئیں گے۔ رپورٹس کے مطابق یش کے معاوضے اور فلم کی ڈسٹریبیوشن شیئر کا مجموعہ 200 کروڑ روپے بنتا ہے جو فلم کے مرکزی ہیرو رنبیر کپور سے زیادہ ہے۔

یش نے رامائن میں راون کا کردار ادا کیا، جس کی بدولت وہ کسی بھی بھارتی فلم میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ولن بن گئے۔ انہوں نے کمل ہاسن کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے کلکی 2898 اے ڈی میں اپنی مختصر شرکت کے لیے مبینہ طور پر 25-40 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید