• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی: اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی، شان کا بیان سامنے آگیا

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

نامور بھارتی گلوکار شان نے منگل کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں اپنی رہائش گاہ میں خوفناک آگ لگنے کے واقعے کے بعد اپنے اور اپنے خاندان کی خیریت کی تصدیق کردی۔

شانتنو مکھرجی المعروف شان نے انسٹاگرام اسٹوری پر واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کا خاندان اس خطرناک صورتحال سے محفوظ رہا۔

انہوں نے لکھا، ’جیسا کہ ہمارے بلڈنگ میں آگ لگنے کی خبر پھیل رہی ہے، میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم سب محفوظ ہیں۔ آگ 7ویں منزل پر لگی تھی جبکہ ہم اوپر کی منزل پر رہتے ہیں۔ ہم 15ویں منزل تک جانے میں کامیاب ہوئے اور بچاؤ کے منتظر رہے۔‘

شان نے مزید تحریر کیا، ’مختصراً یہ کہ ہم سب بالکل ٹھیک ہیں اور فائر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کلیئرنس کے بعد اپنے گھر واپس جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔‘

آگ آج صبح ممبئی کے ایک کثیر المنزلہ عمارت کی ساتویں منزل پر ایک اپارٹمنٹ میں لگی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ فوراً موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔

شان کے مداحوں نے ان کی خیریت کی خبر پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید