• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان نے اپنی بری عادتوں سے متعلق بتادیا

عامر خان: فوٹو فائل
عامر خان: فوٹو فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی بری عادتوں سے متعلق بتادیا۔

بھارتی فلموں کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کے ساتھ یوٹیوب چینل پر ہونے والی گفتگو کے دوران فلم اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا کہ وہ ایک دور میں شراب نوشی میں حد سے زیادہ مبتلا تھے، اس دوران انہوں نے بتایا کہ اب وہ شراب نوشی چھوڑ چکے ہیں، لیکن پائپ پینے کی عادت اب بھی ان کے ساتھ ہے۔

نانا پاٹیکر کے سوال پر کہ کیا وہ کبھی سیٹ پر دیر سے پہنچتے ہیں، عامر نے جواب دیا "نہیں، فلموں کے لیے میں ہمیشہ وقت پر پہنچتا ہوں۔ لیکن زندگی میں، میں غیر منظم ہوں۔"

عامر خان نے مزید کہا کہ میں پائپ پیتا ہوں۔ اب میں نے شراب چھوڑ دی ہے، لیکن ایک وقت تھا جب میں ساری رات شراب پیتا تھا۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں انتہا پسند ہوں، جو کرتا ہوں وہ مسلسل کرتا ہوں اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں غلط کر رہا ہوں لیکن پھر بھی خود کو روک نہیں پاتا۔

عامر خان نے وضاحت کی کہ جب وہ کسی فلم پر کام کر رہے ہوتے ہیں تو سختی سے منظم رہتے ہیں۔ نانا پاٹیکر نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ کو مسلسل کام کرتے رہنا چاہیے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  اب وہ ہر سال ایک فلم کرنے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ پہلے وہ تین سال میں ایک فلم کرتے تھے۔

ان کی اگلی فلم ستارے زمین پر ہوگی، جو 2007 کی کامیاب فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے، اس فلم میں عامر خان، درشیل سفاری اور جنیلیا ڈیسوزا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید