• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشمیکا مندانا نے اپنے بڑے خوف پر کیسے قابو پایا؟

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے بڑے خوف کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ وہ پشپا 2 کی شوٹنگ کے دوران کیسے دور ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں رشمیکا مندانا نے اعتراف کیا کہ وہ پہلے ڈانس کے دوران خود کو گود یا پیٹھ پر اٹھائے جانے کے خوف کا شکار تھی لیکن گانے پلینگز (فیلنگز) کی شوٹنگ کے دوران وہ بالکل دور ہوگیا۔

اداکارہ حالیہ دنوں میں پشپا 2 کی شاندار کامیابی کے بعد فلم بینوں کی محبتیں سمیٹ رہی ہیں، اس کامیابی نے اُن کی شہرت میں کئی گنا اضافہ کردیا۔

رشمیکا مندانا نے اعتراف کیا کہ فلم کے گانے پلینگز کی شوٹنگ کے دوران میں نے اپنے سب سے بڑے خوف پر قابو پالیا، دراصل مجھے ڈانس کے دوران خود اٹھائے جانے پر خوف ہوتا تھا کہ میں گر نہ جاؤں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے آغاز میں اس گانے کے ڈانس اسٹیپ بہت ہی مشکل تھے لیکن بعد میں لگا کہ یہ تو بہت ہی دلچسپ ہے، جب بھی گانے کی شوٹنگ کے دوران الو ارجن سر مجھے اٹھاتے تو میرا خوف بھی دور ہوتا جاتا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ گانے کی شوٹنگ 4 سے 5 دن تک جاری رہی، اس دوران میرا خوف اس حد تک دور ہوگیا تھا کہ مجھے خود کو اٹھایا جانا دلچسپ لگنے لگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید