جدہ(شاہدنعیم) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے آغاز میں ولی عہد مملکت اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف ممالک کے سربراہوں جن میں فرانسیسی صدر ، روسی فیڈریشن کے صدر اور عراق کے وزیر اعظم کی جانب سے کیے گئے ٹیلی فونک رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، کابینہ نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی بحث کی جن میں سرفہرست مملکت کی جانب سے غزہ پٹی میں جنگ کے خاتمے اور یمن میں مستقل بنیادوں پر قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششیں شامل تھیں۔