• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک ظالمانہ بل واپس لے ورنہ عوام کو عدم ادائیگی کا کہیں گے، جے یو آئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جمعیت علما اسلام رابطہ کے سینیٹر اسماعیل بلیدی ،پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی،حافظ احمد علی ،مفتی حماد اللہ مدنی ،مولانا عبدالسام شامزئی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک ظالمانہ بل واپس لے ورنہ عوام اور سیاسی جماعتوں کو بلوںکی عدم ادائیگی کا کہیں گے ،انہوں نے کہا کہ عوام کے الیکٹرک کے عتاب کا شکار اور حکومت ریلیف دینے میں ناکام ہے ، حکومت عوام دوست پالیسی ترتیب دے ،بیروزگاری سے تنگ لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید