کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کا آئین و دستور ہمیں مکمل آزادی کے ساتھ یہ حق دیتا ہے کہ ہم اپنے مذہبی عبادات، رسومات اور تہوار کو آئین اور قانون کے حدود میں رہ کر انجام دیں،پنجاب حکومت کے اہم وفد کے ساتھ ملاقات میںوعدہ کیا گیا کہ اس سال وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر بہترین اقدامات انجام پائینگے، لیکن افسوس کہ کئی مقامات پر نیاز تقسیم کرنے اورسبیل لگانے والوں،بڑی تعداد بانیان مجالس اور علماء و ذاکرین کو بھی روکا گیا،گرفتار کروایا گیا اورایف آئی آرز کاٹی گئیں، شیخوپورہ کے علاقے بھکی میں جلوس عزا پر فائرنگ ہوئی اور دو عزادار شہید ہوئے، پنجاب حکومت ان واقعات کا نوٹس لے ۔