کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 826 گرام آئس،لاہور میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام ہیروئن اور راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 12 گرام ویڈ ،پسنی روڈ کیچ سے 250کلو چرس ،راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب 2 ملزمان سے 7.2 کلو افیون، 2 کلو ہیروئن اور 36 کلو چرس،ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو کاروائیوں میں 3 خواتین سے 8.4 کلو چرس اور 2 کلو آئس ،رنگ روڈ پشاور پر گاڑی سے 18کلو چرس ،چارسدہ انٹرچینج ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کر کے دو 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔