کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں گلستان جوہر کے مکین کی جانب سے بجلی کا زائد بل بھیجنے پر کے الیکٹرک کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، شہری غیور حیدر نے اپنے وکیل کے توسط سے آئینی درخواست میں وفاقی وزارت پانی و بجلی، نیپرا اور کے الیکٹرک کو فریق بنایا ہے اور موقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک بل کے ساتھ غیر قانونی طور پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیول ایڈجسٹمنٹ ، سر چارج اور ایڈیشنل سر چارج غیر قانونی طور پر لگایا جارہا ہے،انکم ٹیکس وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کےبغیر نافذ نہیں کیا جاسکتا، سیلز ٹیکس بھی کے الیکٹرک کی جانب سے غیر قانونی طور پر لگایا جارہا ہے، طے کرنا نیپرا کی نہیں کونسل آف کامن انٹرسٹ ، بجلی کے بارے میں پالیسی بنانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، کیپیسٹی چارجز فکس نہیں کئے جاسکتے، کیپیسٹی کے حساب سے وصول کئے جائیں، وفاقی حکومت یا کوئی ادارہ یکطرفہ کارروائی کرتا ہے تو ہائیکورٹ اسے غیر قانونی قرار دے سکتی ہے۔