کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے افسر طارق مستوئی کو ایس پی فارنرز سیکورٹی سیل کراچی رینج جبکہ وہاں تعینات گریڈ 18 کے افسر عبداللہ میمن کو ایس پی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ(سی پیک ) کراچی تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔