• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن تا نمائش 55 کلومیٹر طویل، الیکٹرک بس روٹ کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریہ ٹاؤن تا نمائش چورنگی ماحول دوست الیکٹرک بس کا نیا روٹ EV-4 کا آغاز ہوگیا،پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی راجہ عبدالرزاق، ساجد جوکھیو اور بحریہ ٹاؤن کے جی ایم بریگیڈیئر (ر) خالد محمود نے افتتاح کیاجو 55 کلومیٹر طویل ہوگا،اس روٹ پر 12 الیکٹرک بسیں چلیں گی، نئے روٹ سے بحریہ ٹاؤن، دنبہ گوٹھ ، گلشن معمار ، سہراب گوٹھ، الآصف اسکوائر، یوسف پلازہ، واٹر پمپ، عائشہ منزل ، لیاقت آباد ، تین ہٹی، جہانگیر روڈ، گرومندر اور نمائش تک سفر کرنے والے مسافر مستفید ہو سکیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید