کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی زیر صدارت سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے سنیئرپیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس جنید غفار، کراچی کے پانچوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزنےشرکت کی جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع کے سیشن ججز بھی آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے،رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے اعلامیےکے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ہدایات دیں کہ تمام ججز خود ڈسپلن کی پابندی کریں اور عدالتی عملے کو بھی پابند بنائیں،تمام ججز وقت کی پابندی کریں،مقدمات کو جلد نمٹایا جائےتاکہ بیک لاک کم ہوسکے، انہوں نے ہدایت کی کہ سیشن ججز مقدمات کی تقسیم ماتحت ججز میں مساوی کریں، تاکہ مقدمات کادباؤ کم ہوسکے، فیملی کیسز کو جلد نمٹانے کے لئے پری ٹرائل کے موقع پر مصالحت کرائی جائے، انڈر ٹرائل مقدمات کو مصالحت کے ذریعے جلد نمٹایا جائے،عدالتی نظام کی بہتری کے لئے ججز اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور لوگوں کو بروقت انصاف فراہم کریں۔