• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ کہنا مضحکہ خیز ہے کہ ہم نے اولمپکس اور ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کیا، طاہر زمان

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان طاہر زمان کا کہنا ہے کہ یہ کہنا مضحکہ خیز ہے کہ ہم نے اولمپکس اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر زمان نے کہا کہ دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ چار بار کی ورلڈ چیمپئن اور تین بار کی اولمپک چیمپئن ٹیم اب کوالیفائی نہیں کیا۔

طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ہاکی ہماری میراث اور پہچان ہے، ہاکی نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، میرا آج بھی ماننا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے، سسٹم اور طریقے کار میں تسلسل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہاکی سے الگ نہیں ہوا، وقتی کوچنگ سے وابستہ ہوں،  اس لیے میرا یقین ہے کہ ہم کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں نظام کو بدلنا ہو گا، مخلص ہو کر دیرپا فیصلے کرنے ہوں گے اور ان فیصلوں میں تسلسل لانا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ویلفیئر پر کام کریں، سینٹرل کنٹریکٹ اور انہیں مستقل ملازمتیں دیں، پاکستان میں پروفیشنل لیگ کا آغاز کریں اور بیرون ملک لیگز میں معاہدے کرائیں۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑی معاشی طور پر مستحکم ہوں گے تو وہ سو فیصد پرفارم کریں گے، کھلاڑیوں کی ویلفیئر پہلی ترجیح ہونی چاہیے، ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کوچ ایجوکیشن کا اہتمام کریں اور کوالٹی پلیئرز مل جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید