2000ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مشہور ترین فلم ’محبتیں‘ اور اس میں کام کرنے والے فنکار کسے یاد نہیں ہیں۔
فلم ’محبتیں‘ آج بھی 1995ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی طرح کروڑوں دلوں میں زندہ ہے جس سے شائقین کی آج بھی یادیں جڑی ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک وائرل پوسٹ نے اس فلم کے ہیروز کی ایک بار پھر یاد تازہ کر دی ہے۔
اس پوسٹ میں 2000 کی دہائی کے ان مشہور فنکاروں کا حال سے موازنہ کیا گیا ہے۔
مذکورہ پوسٹ میں نظر آنے والے تین ہیروز، جگل ہنسراج، جمی شیرگل اور ادے چوپڑا آج بھی کسی ہیرو سے کم نظر نہیں آتے ہیں۔
ان میں سے 53 سالہ اداکار و پروڈیوسر جمی شیرگل تاحال بالی ووڈ سے جڑے ہوئے ہیں اور اکثر اوقات ہی نیٹ فلکس سیریز کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی نظر آتے ہیں۔
دوسری جانب 51 سالہ اداکار جگل ہنسراج فلموں میں ناکامی کے بعد پروڈکشن کے شعبے سے جڑے ہوئے ہیں، اداکاری سے کنارہ کشی کرنے کے بعد جگل ہنسراج بطور رائٹر بھی کام کر رہے ہیں۔
اسی طرح 51 سالہ معروف اداکار ادے چوپڑا کو فلم ’محبتیں‘ کے بعد بھی کئی پروجیکٹس میں دیکھا گیا ہے۔
ادے چوڑا تاحال بالی ووڈ سے جڑے ہوئے ہیں اور بطور اداکار و پروڈیوسر کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ فلم ’محبتیں‘ میں اداکارہ ایشوریہ رائے، شاہ رُخ خان اور امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔