• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانولی رنگت کے باعث ماڈلنگ میں نہیں ٹی وی پر مسئلہ ہوا: سنیتا مارشل

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے اپنی سانولی رنگت پر پہلی بار کسی شو میں بات کی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں مثالی بھابی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سنیتا مارشل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے انڈسٹری میں گوری اور سانولی رنگت میں فرق، ماڈلنگ اور ڈرامے کے شعبے سے متعلق بات کی۔


سنیتا مارشل نے بتایا کہ ماڈلنگ میں مجھے سانولی رنگت کی وجہ سے ہمیشہ نقصان کے بجائے فائدہ ہی ہوا جبکہ اداکاری میں ایک دو بار ہی مسئلہ ہوا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ماڈلنگ کرتے ہوئے کئی بار میری رنگت کو دو ٹون مزید گہرا کیا گیا، گہری رنگت میں کچھ رنگ بہت کھِلتے ہیں اور پہنے ہوئے لباس بھی خوبصورت نظر آتے ہیں۔

سنیتا مارشل نے یہ بھی کہا ہے کہ مجھے ماڈلنگ کرتے ہوئے کبھی رنگت کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا ہے، البتہ ٹی وی پر کام کرتے ہوئے بس ایک سے دو بار مسئلہ ہوا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید