• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کی نامناسب فوٹو شوٹ پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا سے کنارہ کشی

صبا قمر— فائل فوٹو
صبا قمر— فائل فوٹو

پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ صبا قمر نے نامناسب فوٹو شوٹ پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ انسٹاگرام پر صبا قمر کی جانب سے نجی میگزین کے لیے کروائے گئے نامناسب شوٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی تھی۔

مذکورہ نامناسب ویڈیو پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے صبا قمر زمان نے پریشان مداحوں کو سوشل میڈیا پر متحریک نہ رہنے کی وجہ بتا دی اور کہا کہ ’صحت یاب اور ریچارج‘ ہونے کے لیے انتہائی ضروری قدم اٹھا رہی ہوں۔

انہوں نے طویل انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرے پیارے مداح جو میرے بارے میں فکر مند ہیں، میں آپ کی تمام تر محبتوں کی شکریہ گزار ہوں، میں جانتی ہوں کہ میں نے حال ہی میں زیادہ پوسٹ شیئر نہیں کی اور نہ ہی اسٹوریز شیئر کر رہی ہوں، آپ نے یہ نوٹ کیا جس کی میں تعریف کرتی ہوں۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ کبھی کبھی زندگی میں ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑتا ہے، تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہنا پڑتا ہے تاکہ اپنے آپ کو ٹھیک اور ری چارج کرنے کے لیے کچھ وقت دینا پڑتا ہے، بس میں بھی اتنا ہی کر رہی ہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں ٹھیک ہوں، تو براہِ مہربانی میری فکر نہ کریں، میں وعدہ کرتی ہوں کہ یہ صرف مختصر وقت کے لیے ہے، میں کچھ وقت کے بعد ایک بار پھر لوٹ کر آؤں گی، تب تک کے لیے اپنا خیال رکھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید