• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار آلوک ناتھ اور شریاس تلپڑے پر فراڈ کا الزم

بالی وڈ  اداکار آلوک ناتھ اور شریاس تلپڑے---فائل فوٹو
بالی وڈ  اداکار آلوک ناتھ اور شریاس تلپڑے---فائل فوٹو

بالی وڈ کے معروف اداکاروں آلوک ناتھ اور شریاس تلپڑے پر بھارتی ریاست ہریانہ میں ملٹی لیول مارکٹنگ اسکیم میں فراڈ کا الزام سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غبن اور دھوکا دہی کے الزام میں ہندوستانی اداکار آلوک ناتھ اور شریاس تلپڑے سمیت 13 افراد پر ہریانہ میں مقدمہ در ج کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس اجیت سنگھ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ دونوں بھارتی اداکاروں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔

دونوں اداکاروں کے خلاف الزامات میں دھوکا دہی کے ذریعے جائیداد کی منتقلی شامل ہے۔

یاد رہے کہ اداکار آلوک ناتھ پر ماضی میں جنسی ہراسنی سمیت دیگر الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید