• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری میں 3 شادیاں آنے والی ہیں: مومن علی منشی کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی 3 اداکاراؤں کی فروری میں شادی کرنے کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے نامور صحافی مومن علی منشی اور ایمان کے وی لاگ سے لی گئی مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں مومن علی منشی کا دعویٰ ہے کہ آئندہ ماہ ڈرامہ انڈسٹری کی 3 اداکارائیں شادی کرنے جا رہی ہیں۔


ویڈیو کے مطابق پہلی جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ہے جنہوں نے ڈھکے چھپے لفظوں میں آئندہ ماہ اپنی شادی کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

شادی کا لڈو کھانے کی قطار میں لگی دوسری جوڑی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہی ہے جو کہ فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔

وائرل ویڈیو میں مومن علی منشی کا دعویٰ ہے کہ یہ جوڑی اپنی شادی نجی رکھنا چاہتی ہے۔

ویڈیو کے مطابق تیسری شادی ایک نامور اداکارہ کی ہے جن کا ڈرامہ آن ایئر ہے اور بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ اداکارہ کسی ساتھی اداکار کے ساتھ شادی کرنے کے بجائے کراچی شہر کے کسی امیر کبیر خاندان کی بہو بننے جا رہی ہیں۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس 

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں متعدد صارفین کا پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آئندہ فروری میں اداکارہ و ماڈل میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر جبکہ اداکارہ مایا علی شادی کرنے جا رہی ہیں۔

کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ فروری میں شادی کا ارادہ رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی ہو سکتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید