کراچی پریس کلب (کے پی سی) میں ماہرین امراض جگر اور معدہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال میں ہیپاٹائیٹس کا علاج مفت و ادویات فراہم کی جاتی ہیں لیکن لوگ لاپرواہی برتے ہیں۔
ماہرین امراض جگر اور معدہ کا کہنا ہے کہ ہر سال 28 جولائی کو یوم ہیپاٹائیٹس منایا جاتا ہے۔
ماہرینِ جگر ڈاکٹر لبنا کا کہنا ہے کہ ہر سال پاکستان میں 2 لاکھ افراد ہیپاٹائیٹس بی اور سی کا شکار ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک میں اس بیماری کے خاتمے میں تیزی نظر نہیں آتی۔
ڈاکٹر نازش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر 20 منٹ میں ہیپاٹائیٹس سے ایک شہری جاں بحق ہوتا ہے، ہمارے ملک میں ہر بیماری میں انجکشن لگا دیا جاتا ہے۔ اس پر حکومت اور متعلقہ حکام کو پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر پروفیسر امان اللہ نے کہا کہ سول اسپتال میں ہیپاٹائیٹس کا علاج مفت ہے، ادویات بھی موجود ہیں، لیکن لوگ لاپرواہی کرتے ہیں، اس مرض کا ٹیسٹ نہیں کرواتے۔