• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوگنڈا میں ڈِنگا ڈِنگا نامی پُراسرار وائرس پھیلنے لگا

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

یوگنڈا میں ڈِنگا ڈِنگا نامی پُراسرار وائرس پھیلنے لگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع بنڈی بوگیو میں تقریباً 300 افراد مبینہ طور پر اس پُراسرار بیماری سے متاثر ہوئے ہیں جسے مقامی طور پر ’ڈنگا ڈنگا‘ کہا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیماری زیادہ تر خواتین اور لڑکیوں کو متاثر کرتی ہے جس سے بخار اور جسم بہت زیادہ لرزنے یا تھرتھرانے لگتا ہے۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کییتا کرسٹوفر نے کہا ہے کہ اس بیماری کا علاج فی الحال اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا رہا ہے اور ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ جڑی بوٹیوں سے اس بیماری کا علاج کیا جا سکتا ہے، ہم مخصوص طریقۂ علاج استعمال کر رہے ہیں۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر کے مطابق اس بیماری کے مریض عام طور پر ایک ہفتے کے اندر ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بنڈی بوگیو سے باہر کے علاقوں میں اس بیماری کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

صحت سے مزید