کوئٹہ میں بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں کینسر کا وارڈ فعال کر دیا گیا۔
یہ بات بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے جاری کیے گئے بیان میں بتائی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق صوبائی حکومت کینسر کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لیے کوشاں ہے۔
شاہد رند کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی اصلاحات کے فوائد عام آدمی تک پہنچائیں گے۔