ترجمان انسدادِ پولیو پروگرام سندھ ڈاکٹر شمائلہ رسول نے کہا ہے کہ والدین کو سمجھنا ہو گا کہ بچوں کو ہر پولیو مہم میں انسدادِ پولیو کے قطرے پلائیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شمائلہ رسول نے کہا کہ باقی ممالک نے بھی پولیو ویکسین سے اس وائرس پر قابو پایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی لازمی مکمل کرائیں۔
ڈاکٹر شمائلہ رسول نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ میں ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو والدین پولیو مہم میں تعاون نہیں کرتے کوشش ہوتی ہے کہ ان کو قائل کریں۔
ڈاکٹر شمائلہ رسول کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے پاس یونین کونسل تک انسدادِ پولیو کے لیے ٹیمیں موجود ہیں۔