• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ٹاکس جوسز کیا ہیں؟ کیسے تیار کیے جاتے ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ صحت مند غذا کا انتخاب کریں۔

اپنی روز مرہ کی ڈائٹ میں غذائیت سے بھرپور پھل اور سبزیوں کو شامل کریں، لیکن آرگینک اشیاء کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے لوگوں کو اپنے جسم سے فاضل مادوں کا اخراج کرنا ضروری ہو جاتا ہے، جس کا ایک حل ’ڈی ٹاکس جو سز‘ بھی ہیں۔

حالیہ عرصے میں ڈی ٹاکس جوس ڈائٹ کی مقبولیت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، کیونکہ بہرحال آج کی تیز رفتار زندگی میں بھرپور غذائیت حاصل کرنے کا یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔

2010ء میں "Fat, Sick & Nearly Dead" نامی ایک ڈاکیومنٹری بنائی گئی تھی، جس میں پہلی بار ڈی ٹاکس جوس کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

 اس ڈاکیومنٹری میں ایک آسٹریلوی شخص کو دِکھایا گیا تھا، جو 60 روز تک صرف جوس پیتا ہے اور اس دوران اس کے وزن میں 50 کلو کمی آ جاتی ہے۔

ڈی ٹاکس جوس کیا ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ڈی ٹاکس جوس غذائیت بخش مشروب ہے جو پھلوں اور سبزیوں سے حاصل کیا جاتا ہے، آپ 7 دن کے لیے صرف جوس اور پانی پیتے ہیں، اس دوران آپ اپنے جگر اور نظامِ ہضم کو ڈی ٹاکس ہونے اور جسمانی وزن کم کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

جگر اور نظامِ ہضم کی اس صفائی کے دوران ہر 2 سے ڈھائی گھنٹے بعد جوس پیا جاتا ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ اس سے زیادہ طویل وقفہ نہ ہو۔

وقفہ زیادہ طویل ہونے سے آپ کے خون میں شوگر لیول متاثر ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں آپ کا جوس ڈی ٹاکس ڈائٹ پلان متاثر ہو سکتا ہے اور آپ کو اپنا پلان دوبارہ سے شروع کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈی ٹاکس جوس کے فوائد

بہت سارے لوگ مصروف زندگی کے باعث روزانہ پھل اور سبزیوں کی تجویز کردہ مقدار نہیں کھا پاتے۔

ڈی ٹاکس جوس آپ کو وہ اضافی غذائیت فراہم کرتا ہے، جسے آپ روز مرہ غذا کے ذریعے حاصل نہیں کر پاتے۔

ڈی ٹاکس جوس کے کچھ فوائد یہ ہیں:

٭جسمانی وزن جلد کم کرنے میں مدد دیتا ہے

٭غذا کو جسم میں تیزی سے جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے

٭اچھے بیکٹیریا کی نشوونما کرتا ہے

٭کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مددگار ہے

٭جگر کو صاف کرتا ہے

٭خون میں شوگر کی بڑھی ہوئی سطح کو کم کرتا ہے

٭جِلد کو بہتر بناتا ہے

٭سبزیاں کھانے کا دائرہ وسیع کرتا ہے

٭جسم میں لچک اور مضبوطی پیدا کرتا ہے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چونکہ جوس میں فائبر نہیں ہوتا، اس لیے اسے عام روایتی کھانے کی طرح ہضم ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ Nutrients کو انسانی جسم بہتر طور پر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تازہ جوس آپ کے جسم پر انہضامی ضرورت کے لیے اضافی بوجھ نہیں ڈالتا، جس سے آپ کے جسم کو گندے مادے خارج کر کے صاف ہونے کا موقع ملتا ہے۔

وزن کم کرنے کیلئے ڈی ٹاکس جوس

وزن کم کرنے کے لیے ڈی ٹاکس جوس ریسیپی کو 2 طرح سے استعمال کر سکتے ہیں۔

پہلے طریقے کے تحت آپ کو 7 دن تک صرف جوس لینا ہے یعنی (Total Juice Fast) اور دوسرے طریقے کے تحت آپ جوس کے ساتھ متبادل متوازی غذا (Balanced Meal Replacement) لے سکتے ہیں۔

ٹوٹل جوس فاسٹ

وزن کم کرنے کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ آپ کو 7 روز تک صرف جوس پینا ہے اور جوس کے ساتھ آپ کوئی ٹھوس غذا نہیں لے سکتے۔

ٹوٹل جوس فاسٹ میں بہت زیادہ نظم و ضبط اور تیاری کی ضرورت ہوتی ہے اور اس پر درست طریقے سے عمل نہ کیا جائے تو درحقیقت یہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے یہ ڈائٹ پلان اختیار کرنے سے پہلے کسی اچھے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔

بیلنسڈ میل ریپلیسمنٹ

وزن کم کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی روز مرّہ زندگی سے 1-2 غیر صحت مند کھانوں کو نکال باہر کریں اور ان کی جگہ ڈی ٹاکس جوس پیئیں، اس کے لیے آپ زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں جیسے چاول، ڈبل روٹی، پاستا، سوڈا بوتل، ٹیٹرا پیک جوس اور تلی ہوئی یا پراسیسڈ غذاؤں کو نکال کر ان کی جگہ ڈی ٹاکس جوس پی سکتے ہیں۔

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

طویل مدت تک وزن کو قابو میں رکھنے کا یہ آسان، مؤثر اور پائیدار طریقہ ہے۔

یاد رکھیں ڈی ٹاکس جوس میں زیادہ تر جوس سبزیوں سے حاصل کرنا چاہیے جبکہ پھلوں کا جوس صرف اسے میٹھا بنانے کی حد تک استعمال کرنا چاہیے۔

سبزیوں کے جوس میں کیلوریز کم مقدار میں ہوتی ہے اور ان میں فائدہ مند Nutrients جیسے اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات زیادہ ہوتے ہیں۔

ڈی ٹاکس جوس کیسے تیار کیا جائے؟

سبزی یا پھل سے جوس حاصل کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے:

سب سے پہلے تمام اجزاء کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں، پھر سبزی اور پھل کو 1 انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

اب تمام اجزاء کو جوسر میں ڈالیں، حسبِ ضرورت انہیں جوسر میں پراسیس کریں، جب تک کہ آپ کے مطلب کا جوس تیار نہ ہو جائے۔

گرین ڈی ٹاکس جوس

گرین ڈی ٹاکس جوس ریسیپی انتہائی مقبول ہے، اس میں سبزیوں اور پھلوں کا متوازن استعمال کیا جاتا ہے، جو تعطیلات یا تقریبات کے بعد آپ کے جسم کو ڈی ٹاکس کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

سیب غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ وٹامن سی کا اچھا ذریعہ ہونے کے علاوہ سیب میں پولی فینول بھی پائے جاتے ہیں، جس کے کئی طبی فوائد ہیں۔

اپنے ذائقے کے مطابق ریسیپی میں سیب کی مقدار کو کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔

اجزا:

سبز سیب 2 عدد، ان کے 1 سے 2 ٹکڑے کر لیں، اجوائن کے بغیر پتوں والے تنے 3 عدد، کھیرا 1 عدد، بند گوبھی کے پتے 8 عدد، چھِلا ہوا ½ لیموں، تازہ ادرک 1 عدد، پودینے کی ٹہنی 1 عدد۔

آپ اس کے علاوہ بھی اپنے ذائقے اور پسند کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کا ڈی ٹاکس جوس بنا کر پی سکتے ہیں۔

صحت سے مزید