• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی BRT ریڈ لائن منصوبے پر دن رات کام کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن کے منصوبے پر دن رات کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ریڈ لائن پروجیکٹ کے ترقیاتی کام کی وجہ سے علاقے کے لوگ پریشان ہیں‘ پروجیکٹ پرکام تیز کیا جائے اور عوام کو ٹریفک جام کی صورتحال کاسامنا بھی نہ ہو۔جمعرات کوسید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ جناح ایوینیو کو دو ماہ کے دوران مکمل کر کے ٹریفک کیلئے کھول دیں۔

ملک بھر سے سے مزید