• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد ٹیکس کی مد میں ملتان سمیت صوبہ بھر کی 144ٹی ایم ایز کو 37کروڑ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب شعبہ فنانس نے شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس کی مد میں ملتان سمیت صوبہ بھر کی 144ٹی ایم ایز کو مارچ، اپریل 2016کے حصے  کی مد میں 37کروڑ 27لاکھ 13ہزار روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ضلع ملتان کے 6ٹاؤنز کو  ایک کروڑ 35لاکھ 77ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں شعبہ فنانس پنجاب کی طرف سے جاری کی جانیوالی گرانٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ رکن عالم ٹاؤن کو 31لاکھ 10ہزار ، موسی ٰ پاک ٹاؤن کو 32لاکھ 4ہزار روپے، شیر شاہ ٹاؤن کو 35لاکھ 40ہزار روپے ، شجاع آباد ٹاؤن کو 1لاکھ 54ہزار روپے ، جلالپور پیروالا ٹاؤن کو 2لاکھ 26ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال 2015-16کے حوالے سے یو آئی پی ٹیکس کی مد میں ابھی مزید 2ماہ کی گرانٹ آنا باقی ہے۔
تازہ ترین