• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے گمشدہ لڑکی کو زیورات و نقدی سمیت بحفاظت بازیاب کرا لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈاکس پولیس نے گمشدہ لڑکی کو 24 گھنٹوں میں زیورات و نقدی سمیت بحفاظت بازیاب کرا لیا،پولیس کے مطابق 23 جولائی کو مسمات آمنہ کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں درج کیا گیا تھا،مقدمہ میں نقد رقم 406000 روپے، 20 تولہ طلائی زیورات، 179000 روپے مالیت کے 2 موبائل فون اور لائسنس یافتہ ایک پستول بھی گھر سے غائب ہونے کا بتایا گیا تھا ، لڑکی نے اپنے بیان میں والدین سے ناراضگی کی بنا پر گھر چھوڑنے کا انکشاف کیا ہے، لڑکی اور برآمدہ مال کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید