• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرشفقت علی آج آن لائن کچہری میں شکایات سنیں گے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیرانتظام صوبہ کے تمام سرکلز کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پرتمام آپریشن سب ڈویژنز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئرشفقت علی آج 26جولائی کو صبح10بجے سے دن12 بجے تک صارفین کی بجلی سے متعلق آن لائن کچہری میں شکایات سنیں گے۔لہٰذاتمام صارفین کھلی کچہریوں میں شرکت کے علاوہ اپنی شکایات کیلئے براہ راست چیف ایگزیکٹو آفیسرکیسکوسے رابطہ کرسکتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید