• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنوکریٹس کی حکومت سے متعلق فچ کی رپورٹ آئین کے خلاف ہے، نثار کھوڑو

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام اور آئینی ایمرجنسی کی باتیں ملک کے جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہے ،انھوں نے ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت کے قیام سے متعلق فچ کی رپورٹ کو آئین کے خلاف اور ملک میں آئینی ایمرجنسی کی باتوں کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کے روز پیپلز لیبر بیورو کے زیر اہتمام سیسی کے ہیڈ آفس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کا واحد آئینی راستہ عدم اعتماد کی تحریک ہے،انہوں نے کہا کے 18 ویں ترمیم کے ذریعے آئین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو آرٹیکل 6 کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لئے مفاہمت اور ڈائلاگ کے دروازے کھلے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید