• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ میں 2022میں تباہ کن سیلاب سے تباہ ہونیوالے مکانات اور کمیونٹی انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کیلئے 40کروڑ ڈالر کے رعایتی قرض کی منظوری دیدی،منصوبہ ڈیڑھ ارب ڈالر کےمجموعی امدادکے بینک کے عزم کا حصہ، کمیونٹی انفراسٹرکچر کی بحالی میں معاونت کریگا، بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ سیلاب سے تباہ شدہ مکانات اور کمیونٹی انفراسٹرکچر کی بحالی میں معاونت کریگا جس کی توجہ ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونیوالے قدرتی خطرات کیخلاف کمیونٹیز کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہےمنصوبہ پاکستان کے سیلاب کے بحران پر اے ڈی بی کے کثیر جہتی ردعمل کا کلیدی حصہ ہے اور 2023 سے 2025 تک سیلاب سے بحالی کو تیز کرنے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی کل امداد فراہم کرنے کے بینک کے عزم کا حصہ ہے، وسطی اور مغربی ایشیا کیلئے اے ڈی پی کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی زوکوف نے کہا منصوبہ گھروں اور کمیونٹیز کی تعمیر نو، سندھ میں بنیادی خدمات کی بحالی میں مدد کریگا پاکستان کو اس آفت سے نکالنے میں مدد کیلئے اے ڈی بی کی وسیع مدد کا حصہ ہے جس سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور مکانات و بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، سندھ میں 2022کے سیلاب کے دو سال بعد بہت سے متاثرین اب بھی ناکافی عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں جن میں پانی، صفائی اور بجلی جیسی ضروری خدمات کی کمی ہے۔
اہم خبریں سے مزید