پیرس اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ شروع ہوگئی، شوٹنگ ایونٹ میں چین نے پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل جیتا، کوریا نے چاندی اور قازقستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
پیرس اولمپکس میں میڈلز کے حصول کی جنگ شروع ہوگئی، پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل چین نے اپنے نام کرلیا۔ چین کی ٹیم نے 10 میٹر ایئر رائفل میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
چین نے دوسرا گولڈ میڈل سنکرونائزڈ تھری میٹر ڈائیونگ کے مقابلوں میں حاصل کیا۔ اس ایونٹ میں امریکا نے چاندی اور برطانیہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
میڈل ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو چین دو گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔
مینز روڈ سائیکلنگ میں بیلجئم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ آسٹریلیا نے انفرادی ٹائم ٹرائلز میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔
جاپان کو جوڈو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل ملا، جاپان کی ناتسومی نے منگولیا کی ایتھلیٹ کو ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔
خواتین کے 48 کلوگرام جوڈو میں جاپان نے گولڈ میڈل اور منگولیا نے سلور میڈل جیتا۔ برانز میڈلز کی باؤٹس میں سوئیڈن کی تارابابالفتح اور فرانس کی شیری بولکی نے کامیابیاں سمیٹیں۔