کراچی کے بڑے سرکاری اسپتال جناح میں بنیادی ٹیسٹ کی سہولت بند ہوگئی جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضروری کٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسپتال میں ٹیسٹ نہیں ہورہے۔
ذرئع کا بتانا ہے کہ اسپتال میں جگر اور گردوں کے ٹیسٹ کروانے کی بھی سہولیات بند ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنال اسپتال جانے والے مریضوں کو بنیادی ٹیسٹ بھی اب اسپتال سے باہر جاکر کروانے ہوں گے۔