• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس، فلسطینی پرچم بردار کے خلاف کارروائی کئے جانے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جہاں فلسطینی دستے کی آمد پر ان کا شان دار خیر مقدم کیا گیا وہیں ان کے باکسر وسیم ابوسل کی شرٹ پر منتظمین پریشان ہوگئے ان کی شرٹ پر اپنے ملک (غزہ ) میں اسرائیلی بمباری سےبچوں کو بم سے اڑائے جانے کی تصاویز بنی ہوئی تھیں،ابو سل دریائی پریڈ کے دوران فلسطینی وفد کے دو پرچم برداروں میں سے ایک تھا۔اس کی سفید قمیض پر جنگی طیاروں کی کڑھائی والی تصویریں تھیں جو کھیل کھیلنے والے بچوں پر میزائل گراتے ہیں،فلسطین اولمپک کمیٹی کے صدر جبریل رجب نے پیرس اولمپکس کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی سے معلوم کیا ہے کہ آیا ابو سل کی شرٹ اولمپک کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ آئی او سی کے اس حوالے سے سخت قوانین ہیں۔ جس کی بناء پر فلسطینی کھلاڑی کے خلاف کارروائی کا امکان دکھائی دے رہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید