• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر افسران کی جانب سے دہری شہریت چھپانے کا انکشاف

کراچی(این این آئی)ایف بی آرافسران کی جانب سے دہری شہریت سے متعلق معلومات چھپانے کاانکشاف سامنے آگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے افسران وعملے سے دہری شہریت سے متعلق معلومات طلب کر لی گئی ہیں،گریڈایک سے 22 تک کے تمام ملازمین کو 31 جولائی تک کی ڈیڈلائن دیدی گئی ہے۔ایف بی آرنے رائٹ آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت مراسلہ جاری کر دیاایف بی آر نے محکمہ کسٹمز کے افسران کو ان ہدایات پر تیزی سے عمل درآمد کی ہدایت بھی جاری کردی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے9 جولائی کو بھی خط لکھا گیا لیکن عمل نہیں ہوا، ٹیکس افسران کو نام،عہدہ، اسکیل، دوہری شہریت والے ملک کا نام ظاہر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔مراسلے کے ساتھ دہری شہریت کی معلومات کی فراہمی کیلئے 43 دفاترکی فہرست جاری کرد ی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید