• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے پروفیسر صوفی محمد صالح میمن کی خودکشی

خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے پروفیسر صوفی محمد صالح میمن نے گھریلو پریشانیوں کے باعث خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، ان کی دو شادیاں تھی۔ تفصیلات کے مطابق، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے پروفیسر صوفی محمد صالح میمن نے گھریلو پریشانیوں کے باعث اپنے اوپرفائر کرکے خودکشی کرلی، پروفیسر صوفی محمد صالح میمن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی پروفیسر کالونی میں اپنے گھر کے اندر رہائش پذیر تھے، ان کے گھر کے اندر فائرنگ کی آواز پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے پروفیسر کالونی پہنچ کر ان کو مردہ حالت میں پایا اور ان کی لاش سول اسپتال پہنچائی، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق تدفین کے بعد پروفیسر صوفی محمد صالح کی خودکشی کی انکوائری کی جائے گی۔ پروفیسر صوفی محمد صالح میمن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے شعبے بزنس کے ایڈمنسٹریشن کے پروفیسر تھے، مصدقہ ذرائع کے مطابق وہ خاندانی مسائل سے دور چار تھے، جبکہ انہوں نے دو شادیاں کی تھیں، ان کے خاندان کے کچھ قریبی افراد اسلام آباد کچھ پیر جو گوٹھ اور کچھ خیرپور شہر میں رہائش پذیر ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید