• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی منتخب ایوانوں میں مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی منتخب ایوانوں میں مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرے تو اس سے اسے سیاسی فائدہ ہوگا، دنیا بھر میں اپوزیشن ملکی مسائل کے لئے حکومت پر تنقید اور احتجاج کرتی ہے مگر اسے ایوانوں تک محدود رکھا جاتا ہے، عمران خان آرمی چیف کو نیوٹرل ہونے کا مشورہ دے کر ان کی غیر جانب داری کو مشکوک بنانے کی کوشش کررہے جس کا مقصد اداروں میں انتشار پیدا کرنا ہے،افواج پاکستان اور اعلیٰ عدالتیں ملک کے مفاد میں کام کررہی ہیں، ان کے خلاف مہم قوم برداشت نہیں کرے گی،عمران خان ملک میں احتجاج کی دھمکیاں دے کر سرمایہ کاری کو روکنا چاہتے ہیں، ان کے رہنما نئے انتخابات اور عدم اعتماد کی باتیں کر کے قوم اور سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے حکومت سخت اقدامات کرے، نو مئی کے ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید