• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن میں سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں نیب کی ریفرنس بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیب کورٹ نے کلفٹن میں سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کےریفرنس میں نیب کی ریفرنس بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال اور دیگرملزم عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے نیب کی ریفرنس بحال کرنےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔نیب حکام کی درخواست پرفیصلہ 26اگست کوہوگا۔سماعت شروع ہوئی توسیدمصطفی کمال کےوکیل حسان صابرنےموقف اپنایاکہ ہم ہرسماعت پر پیش ہوتےہیں ۔سید مصطفی کمال پرکسی قسم کامالی فائدہ حاصل کرنےکاالزام نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکےمطابق یہ ریفرنس بنتاہی نہیں ہے۔خاتون جج نے نیب پراسکیوٹرسےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون کےمطابق کسی بھی منتخب فرد پرمالی فائدہ حاصل کرنے کاالزام لازمی ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اس ریفرنس میں مانیٹری گین کہاں ہے۔ اپنی نااہلی کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔ہوامیں تیرنہ چلائیں۔نیب حکام پک اینڈچوزکوچھوڑکرقانون کے مطابق چلے۔ا ٓپ لوگوں نےڈاکٹرعاصم ،شاہدخاقان عباسی اور اس ریفرنس میں الگ الگ پالیسی اپنائی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید