• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم کا اہم اعلی عہدہ تین ماہ سے سربراہ سے محروم

کراچی (اسد ابن حسن) سائبر کرائم کا ایک اہم ترین اعلی عہدہ تین ماہ سے سربراہ سے محروم ہے۔ رواں برس کے اوائل میں سائبر کرائم کراچی میں ڈائریکٹر ساؤتھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سندھ کے دفتری معاملات پر اختلافات کے حوالے سے سرکل کی کارکردگی شدید متاثر ہونے کی وجہ سے دونوں افسران کے فوری تبادلے اسلام آباد کر دیے گئے۔ تبادلوں کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ مجاہد اکبر کو سائبر کرائم ساؤتھ کا لک آفٹر چارج دے دیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی عامر نواز کو اپنے عہدے کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈائریکٹر سندھ کا لک آفٹر چارج سونپ دیا گیا۔ رواں ہفتے عامر نواز کے ترقی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد ان کو کلی طور پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سندھ کا چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ساؤتھ کا عہدہ اب بھی تین ماہ سے خالی ہے۔ اب سربرا ہ کراچی کے عہدے کے لیے دو ڈپٹی ڈائریکٹر اپنے تعلقات کا استعمال کر رہے ہیں۔ ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اندرون سندھ تعینات ہیں کیونکہ ان کا تبادلہ بیرون ملک ٹریننگ کورس حاصل کرنے کے لیے جعلی حلف نامہ اور ایک ملزم کے ساتھی کو تحقیقات کی حساس معلومات فراہم کرنے کے سنگین الزامات تھے جس کے بعد ان کا تبادلہ پہلے اسلام آباد پھر گوادر اور اب اندرون سندھ کر دیا گیا ہے۔ دوسرے ڈپٹی ڈائریکٹر کی بھی ماضی میں کارکردگی کوئی خاص نہیں رہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید