• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی فراہمی کی سہولت ختم کرنے پر غور

لاہور،اسلام آباد(نمائندہ جنگ / ایجنسیاں/ مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت توانائی نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے خلاف ملک گیر آگاہی مہم کے بعد ایمرجنسی پلان تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق پہلے تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بیوروکریٹس، ججز اور پارلمینٹرینز سمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے کی بھی تجویز ہے۔ذرائع انرجی ڈویژن نے بتایاکہ دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت شدید مالی دباؤ اور بیرونی قرضوں تلے دبا ہوا، انقلابی اقدامات سے ہی مستقل ڈیفالٹ سے بچا جا سکتا، برآمدات 60 ارب ڈالر لے جانا ناگزیر ہو گیا۔ذرائع انرجی ڈویژن کے مطابق صرف انڈسٹری اور کاروبار کو جائز سہولتیں دی جائیں گی جبکہ فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ذرائع انرجی ڈویژن کا کہنا ہے کہ نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید